اینٹلانٹا۔ 28نومبر۔(سیاست ڈاٹ کام) امریکہ میں شائقین کھیل کو ایک دن میں دو بری خبریں سننے کو ملیں۔ ایک سابق باکسر اونیل بیل کو ڈاکوؤں نے مار دیا جبکہ دوسرے فٹبالر سینٹ لوئس رمیزنا معلوم افراد کی فائرنگ سے زخمی ہو گئے۔ 40 سالہ باکسر سابق باکسنگ چیمپئن اونیل بیل ایٹلانٹا میں بس کے اسٹاپ پر کھڑے تھے کہ ڈاکو باکسر اونیل بیل کو لوٹنے کی کوشش کی تاہم مزاحمت کے دوران ڈاکوؤں نے ان پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔