امریکہ دنیا سے ایران کے تجارتی تعلقات ختم نہیں کرا سکتا : ڈاکٹر حسن روحانی 

تہران : ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے کہا کہ امریکہ یا دنیا کے ساتھ ایران کے تجارتی تعلقات منقطع نہیں کرواسکتا ہے ۔ ڈاکٹر حسن روحانی ایران کے صوبہ سمنان میں عوام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ کو یہ جا لینا چاہئے کہ ایرانی عوام ، علاقہ اور پوری دنیا کے ملکوں کے ساتھ سیاسی ، اقتصادی اور ثقافتی تعلقات کا تحفظ کریں گے ۔ اور وہ اسلا می ممالک کے ساتھ اپنے رابطے بڑھاتے رہیں گے ۔

ڈاکٹر روحانی نے کہا کہ امریکہ اور غاصب صیہونیوں سے ایک طاقتور ایران ملک برداشت نہیں ہورہا ہے ۔ لیکن ایرانی قوم اپنے دشمنو ں کے آگے کبھی نہیں جھکے گی ۔ انہوں نے کہا کہ ایران کی عظی قوم نے اس بات کو ثابت کردیا ہے کہ امریکہ کہ مقابلہ ایران کی کامیابی ہوئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ ایران کو کمزور کرنے کی کوشش کررہا ہے