امریکہ جاسوسہ کی 100 ویں سالگرہ

واشنگٹن۔ 4 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ایلزبتھ ’’بیٹّی‘‘ میک اشوش ایک امریکی جاسوسہ جس نے 1943ء میں کچھ عرصہ کیلئے ہندوستان میں بھی توقف کیا تھا تاکہ غلط اطلاعات کے ذریعہ جاپانی افواج کے حوصلے پست کئے جاسکیں، اب 100 سال کی ہوگئی ہے۔