امریکہ تجارتی تعلقات کو خطرناک صورتحال تک لیکر نہ جائے :چین

بیجنگ،23مارچ (سیاست ڈاٹ کام) چین نے آج امریکہ سے کہاکہ وہ دوطرفہ تجارتی تعلقات کو ‘خطرناک صورتحال’ تک نہ لیکر جائے ۔چین کی وزارت کامرس نے اپنے بیان میں یہ بات امریکہ کے ٹیکس منصوبہ اور دانشوارانہ ملکیت کی جانچ کے جواب میں کہی۔ وزارت کامرس نے اپنے بیان میں کہاکہ چین کو امید ہے کہ امریکہ دہانے پر پہنچ چکے اپنے قدموں کو واپس لے گا اور دانش مندی سے اپنے فیصلے کرے گا۔ بیان میں کہا گیا کہ چین مضبوطی کے ساتھ امریکہ کے یکطرفہ اور تحفظ پسندی کی مخالفت کرتا ہے ۔وزارت نے کہاکہ چین نے اپنے مفادات کاتحفظ کرنے کی پوری تیاری کی ہوئی ہے اور وہ تجارتی جنگ سے خوفزدہ نہیں ہے ۔ حالانکہ چین ایسا نہیں چاہتا۔