واشنگٹن 22 اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) ایک برہنہ بندوق بردار نے آج صبح کی اولین ساعتوں میں تنیسی کے مضافات میں ایک ریسٹورنٹ میں فائرنگ کرتے ہوئے تین افراد کو ہلاک کردیا ہے جبکہ اس واقعہ میں مزید چار افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ میٹرو پولیٹن ناش ولی پولیس محکمہ نے ایک بیان میں کہا کہ فائرنگ کا یہ واقعہ ناش ولی کے جنوب مشرقی مضافات میں پیش آیا ہے ۔ مقامی وقت کے مطابق صبح 3.25 بجے یہ واقعہ پیش آیا ۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ وہاں موجود ایک شخص نے بندوق بردار کی رائفل چھین لی ۔