بیجنگ ۔ 6 مئی (سیاست ڈاٹ کام) چین نے کہا ہے کہ اس کی بحریہ نے بحیرہ جنوبی چین کے ان جزائر کے قریبی آبی حدود میں موجود امریکی بحری جہازوں کو علاقے سے نکل جانے کو کہا ہے جن پر چین اپنی ملکیت کا دعویٰ کرتا ہے۔ چین نے امریکہ سے یہ بھی کہا ہے کہ وہ اشتعال انگیز اقدامات سے باز آئے۔ امریکی فوجی ترجمان نے کہا کہ گائیڈڈ میزائلوں سے لیس دو امریکی بحری جنگی جہاز متنازعہ جزائر سے 12 ناٹیکل میل کے فاصلے تک گئے ہیں۔ یہ پیشرفت ایسے موقع پر ہوئی ہے جب امریکہ اور چین کے درمیان پہلے سے شدید تجارتی تنازعہ موجود ہے۔