امریکہ اور کینیڈا نافٹا پر رضامند نہیں

واشنگٹن ؍ ٹورنٹو۔ یکم ستمبر۔(سیاست ڈاٹ کام) امریکہ اور کینیڈا کے درمیان شمالی امریکہ فری ٹریڈ ایگریمنٹ (نافٹا) مذاکرات پر رضامندی نہیں بن پائی ہے ۔جمعہ کو امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا کہ مذاکرات میں سمجھوتہ امریکہ کی شرائط پر ہوگا۔ وہیں کینیڈا برائے نام سمجھوتہ کرنے کیلئے تیار نہیں ہے ۔وہ ایک بہتر معاہدہ چاہتا ہے ۔ اس طرح دونوں ممالک کے درمیان نافٹا مذاکرات کسی کروٹ نہیں بیٹھ پا رہا ہے ۔نافٹا مذاکرات میں امریکی تجارتی نمائندے رابرٹ لائٹزر اور کینیڈا کی وزیر خارجہ کرسٹیا فری لینڈ نے جمعہ کو ایک بار پھر بات چیت کی لیکن معاہدے پر رضامندی نہیں بن سکی۔ فری لینڈ نے جمعہ کو کہا کہ اس کی ٹیم ابھی تک بڑے ایشوز پر اتفاق رائے نہیں بنا سکی ہے ۔