امریکہ اور چین کا باہمی تعاون میں اضافہ اور عالمی چیلنجوں سے نمٹنے پرمتفق

نیویارک۔2 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ اور چین نے باہمی اختلافات ختم کرنے اور علاقائی اور عالمی چیلنجوں کے خلاف تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا ہے ۔امریکہ کی قومی سلامتی کی مشیر سوسن رائس اور وزیر خارجہ جان کیری نے کل یہاں چین کے قومی سلامتی کے مشیر یانگ جیچي سے ملاقات کی۔اس ملاقات میں باہمی اختلافات کو بھلا کر تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا ہے ۔وائٹ ہاؤس نے ایک مختصر بیان جاری کر کے بتایا کہ امریکہ اور چین کے درمیان دو طرفہ تعلقات میں پیش رفت کا جائزہ لینے کے لیے تینوں قائدین کی میٹنگ ہوئی۔اس اجلاس میں باہمی اختلافات کو ختم کرنے اور علاقائی اور عالمی چیلنجوں کے خلاف تعاون بڑھانے پر اتفاق ہوا ہے ۔ تاہم وائٹ ہاؤس نے اس کے علاوہ کوئی اور تفصیل نہیں دی ہے ۔