امریکہ اور پڑوسی ممالک میں اتوار 5 اکٹوبر کو عیدالضحی

شکاگو سے سید خواجہ ناظم الدین سلیم کی اطلاع کے بموجب تمام امریکہ بھر کے علاوہ پڑوسی ممالک کینیڈا، میکسیکو اور چلی (Chilli)وغیرہ میں چاند نظر آنے پر جمعہ 26 ستمبر کو یکم ذوالحجہ قرار پائی اور عید الاضحی اتوار 5 اکٹوبر کی ہوگی ۔ جناب اختر یزدانی یونس رکن ہلال کمیٹی شکاگو کے بموجب شکاگو ہلال کمیٹی کا ایک اجلاس مفتی محمد عبدالستار کی نگرانی منعقد ہوا جس میں مولانا عبدالحلیم شرعیہ بورڈ شکاگو ، مولانا الیاس قاسمی، مولانا عبید الرحمن مولانا ہشام محمد ، مولانا محمد عبدالحیی، جناب امجد ہاشمی چیر مین ہلال کمیٹی اور محمد رفیق کے علاوہ دیگر متعلقہ اصحاب نے شرکت کی ۔ امریکہ کی دوسری ریاستوں اور پڑوسی ممالک کے علماء وغیرہ سے ربط و مشورہ کرنے کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا ۔