امریکہ اور ویتنام میں تجارتی معاہدہ

واشنگٹن ،31 مئی (سیاست ڈاٹ کام) ویتنامی وزیراعظم گوین ژواں پھک نے کہا ہے کہ وہ واشنگٹن کے اپنے دورے کے دوران 15 سے 17 ارب ڈالر کے امریکی سامان اور خدمات کے لئے معاہدوں پر دستخط کرے گا۔ ان میں زیادہ تر اعلی ٹکنالوجی کی اشیا اور خدمات شامل ہیں۔ پھک نے امریکی چیمبر آف کامرس کے ڈنر میں کہا ویتنام امریکہ سے ٹکنالوجی اور سروسیز کی درآمد میں خاطر خواہ اضافہ کرے گا اور اس موقع پر کئی اہم سودے ہوں گے ۔
گولڈ مین ساک سودے کی تحقیقات کی درخواست
کراکس، 31 مئی (سیاست ڈاٹ کام) وینزوئیلا کی اپوزیشن کی قیادت والی قومی اسمبلی نے امریکی کانگریس سے گولڈ مین ساک گروپ کے ساتھ ہوئے سودے کی تحقیق کرنے کی درخواست کی ہے جس میں اس گروپ نے 2.8 ارب ڈالر مالیت کے وینزوئیلا بونڈز بہت سستے میں خریدے ہیں۔ نیویارک کا سرمایہ کاری بنک وینزوئیلا کے سیاست دانوں اور نیویارک میں بائیں بازو کے صدر نکولس مادورو کی مخالفت میں مظاہرے کرنے والوں کے نشانے پر ہے ۔
صدر مادورو کا کہنا ہے کہ اس سودے سے نقدی کی کمی کا شکار حکومت کو کروڑوں ڈالر مل جائیں گے ۔