امریکہ اور شمالی کوریا بات چیت کا آغاز کریں:روس

ماسکو،25دسمبر (سیاست ڈا ٹ کام) روسی وزیر خارجہ سیرگئی لاؤروف نے امریکہ اور شمالی کوریا سے کہا ہے کہ وہ کشیدگی کے حل کے لیے بات چیت کا آغاز کریں۔ روسی نیوز ایجنسی آر آئی اے کے مطابق لاؤروف نے اس معاملہ میں ثالثی کی پیشکش بھی کی ہے ۔ ماسکو حکومت امریکہ اور شمالی کوریا کے درمیان موجود کشیدگی کے خاتمہ کے لیے ان دونوں ممالک کے درمیان براہ راست بات چیت پر زور دیتی آ رہی ہے ۔ ادھر شمالی کوریا کی وزارت خارجہ نے گزشتہ روز کہا کہ ان کے ملک کے خلاف اقوام متحدہ کی نئی پابندیاں جنگی عمل ہے ۔