واشنگٹن، 30جنوری (سیاست ڈاٹ کام) امریکی بحریہ کی نگرانی کرنے والا ہوائی جہاز کل بحر اسود کے اوپر روس کے لڑاکا جیٹ سے ٹکراتے ٹکراتے بچا۔ امریکہ کی وزارت خارجہ نے بیان جاری کر کے اس واقعہ کی تصدیق کی ہے ۔ امریکہ کی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ بحر اسود کے اوپر نگرانی کرنے والے امریکی بحریہ کا ایک جہاز کل روس کے جنگی جہاز کے پانچ فٹ کے دائرے میں آ گیا تھا۔ امریکہ نے اس واقعہ کو’ باہمی طور پر غیر محفوظ فعل’ قرار دیا ہے ۔ امریکہ نے اپنے بیان میں کہا”ہم روس سے اس غیر محفوظ کارروائی پر بات کریں گے ۔