واشنگٹن،26جون (سیاست ڈاٹ کام) وائٹ ہاؤس کی ترجمان سارہ سینڈرز نے پیر کو کہا کہ غیر قانونی تارکین وطن کو قانونی عمل مکمل کئے بغیر امریکہ سے نکالنے کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے بیان کا مطلب یہ نہیں ہے کہ انہیں مناسب عمل کے استعمال کا حق نہیں ہوگا ۔محترمہ سینڈرز نے باقاعدہ ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ ہزاروں غیر ملکی ہر ماہ قانون میں موجود امیگریشن کے عمل کے بغیر ملک سے نکل جاتے ہیں جن میں رضاکارانہ طور پر جانے والے اور فوری طور پر ہٹائے جانے والے تارکین وطن شامل ہیں۔