واشنگٹن ۔ 27 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) ایک ہندوستانی امریکی کانگریسی قائد کا خیال ہیکہ مسٹر ٹرمپ کی متنازعہ پالیسیوں کے سبب امریکہ اب مہاجرین کیلئے دوست ملک نہیں رہا۔ صدر ٹرمپ کی جانب سے تارکین وطن کی تعداد کو گھٹا کر صرف قابلیت کی بنیاد پر ویزوں کی اجرائی کا مقصد ملک کی سلامتی کو یقینی بنانا ہے۔ صرف قابلیتی بنیاد پر ویزوں کی اجرائی کا مقصد ملک میں غیرقانونی طور پر داخلہ کو روکنا ہے۔ ہندوستانی امریکی کانگریسی مسٹر راجہ کرشنا مورتی کے مطابق ویزوں پر پابندی کے پیش نظر امریکہ غیرملکیوں کیلئے دوست ملک نہیں رہا۔ اس کی وجوہات کو پیش نظر رکھنا بہت ضروری ہے۔ ڈیموکریٹک قانون ساز مسٹر کرشنا مورتی جو حالیہ کانگریسی وفد کے دور میں شامل تھے، نے کہا کہ اگر آپ سیاح کی حیثیت سے یا تجارتی مقاصد یا H-1B ویزے پر امریکہ جانے کا ارادہ رکھتے ہیں یا پھر آپ پہلے سے ہی وہاں موجود ہیں اور مستقل شہریت حاصل کرنے کی کوشش کررہے ہیں تو موجودہ ماحول کے مطابق آپ کیلئے یہ ایک مختلف مقام ہے۔