امریکہ: ائی ایس ائی ایس کی تشکیل کا ذمہ دار‘ موصل سے بھاگنے میں عراقی فوج ہی کامیاب رہی۔ نائب صدر مالکی

بغداد( عراق):نائب صدر عراق نوری الملکی نے ہاکہ موصول پر دوبارہ قبضے امریکی کی وجہہ سے نہیں بلکہ عراقی فوج کی کامیاب جدوجہد کانتیجہ ہے ‘ امریکہ نے صرف ملک میں ائی ایس ائی ایس کے خلاف حالات موثر بنانے میں مدد کی ہے۔مالکی نے کہاکہ امریکہ اس کامیابی کو اپنی جھولی میں ڈالنے کی کوشش کے ذریعہ دعوی کررہا ہے کہ اس نے جنگ کی قیادت کی تھی۔

https://twitter.com/InSerbiaNetwork/status/888667104869728256

الملکی نے روسی نیوز ایجنسی کو دئے گئے اپنے ایک انٹرویو میں کہاکہ’’ ہا ں ضرور انہوں نے ہوائی ذریعہ سے ہماری مدد کی ہے‘ مگر اصل سہرہ عراقی فوج ‘ عراقی اتحادی فوج‘ عراقی ائیر فورسس کے سر باندھا جانا چاہئے۔انہوں نے امریکی کی جانب سے موصول میں کامیابی کے تمام دعوؤں کو بھی مسترد کردیا۔انہوں نے کہاکہ ’’ حقیقت میں یہ عراقی فوج کی کامیابی ہے جنھوں نے اس کامیابی کے لئے اپنے بیس ہزار فوجیوں کی جان گنوائی اور کئی پولیس افیسر بھی ہلاک اور زخمی ہوئے۔

https://twitter.com/SputnikInt/status/888692597060845569

انہوں نے اس بات کا بھی تذکرہ کیا کہ امریکی نے عراقی فوج کی ائیر فورس اور فضاء حملوں کے ذریعہ ائی ایس ائی ایس کے خلاف جنگ میں مدد کی’’ مگر یہ امریکہ ہی تھی جس نے ائی ایس ائی ایس کو تشکیل دیا تاکہ وشنگٹن کی خواہش کے مطابق وہ یہاں پر اپنی فوج کی بنیاد قائم کرسکے جس کا مقصد علاقے پر اپنا دبدبا قائم کرنا تھا‘‘۔

پچھلے نو ماہ سے موصل میں جاری لڑائی کے متعلق مالکی نے کہاکہ ’’ عراقی فوج نے ہر وہ ممکن کا م کیا’’ شہر کو تباہ نہیں کیا اور نہ ہی شہریوں کو نقصان پہنچنے والے حملے کئے‘‘۔انہوں نے کہاکہ اب بھی ’’ شہر میں چھوٹے دہشت گردوں کا اڈے ہیں‘‘ اس کے ساتھ دہشت گردوں کے ’’سلیپر سل ‘ اکیلے لومڑیاں‘‘ سارے ملک میں پھیلے ہوئے ہیں جو وقتاً فوقتاً حملے انجام دے رہے ہیں۔عراقی نائب صدر کے مطابق بہت سارے پناہ گزینوں کے ہمراہ یہاں سے فرار ہونے میں کامیاب رہے ہیں