ٹوکیو۔ 26 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) اقوام متحدہ میں شمالی کوریا کے سفیر نے آج ایک اہم بیان دیتے ہوئے کہا کہ امریکہ کا یہ دعویٰ ہے کہ جاریہ سال کے اوائل میںوانا کرائی رینسم ویئر حملوں میں شمالی کوریا کا ہاتھ ہے جو سوائے الزام تراشی اور من گھڑت کہانی کے اور کچھ نہیں۔ یہ بے بنیاد الزام صرف اس لئے لگایا گیا ہے کہ شمالی کوریا کو مستقل کیا جاسکے۔ اگر ایسا ہی ہے تو امریکہ شمالی کوریا کے ملوث ہونے کا ثبوت پیش کرے۔ شمالی کوریا کے سفیر جو اقوام متحدہ میں امریکی اُمور کے انچارج ہیں، نے کہا کہ اس الزام تراشی کے ذریعہ امریکہ ٹکراؤ کا ماحول پیدا کررہا ہے۔ پانگ سانگ نے ٹیلیفون پر دی ایسوسی ایٹیڈ پریس نیویارک سے ایک انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ اگر امریکہ کو شمالی کوریا کے ملوث ہونے کا صد فیصد یقین ہے تو وہ اس کے ثبوت پیش کرے۔ یہاں اس بات کا تذکرہ ضروری ہے کہ ماہ ممبئی میں وانا کرائی رینسم ویئر حملہ سے عالمی سطح پر لاکھوں کمپیوٹرس کو متاثر کرتے ہوئے برطانیہ کا نیشنل ہیلتھ سرویس کو مفلوج کردیا تھا۔