سیول،4دسمبر (سیاست ڈاٹ کام) جنوبی کوریا اور امریکہ نے اب تک سب سے بڑی سالانہ مشترکہ ہوائی فوجی مشق کی آج شروعات کی۔شمالی کوریا نے ایک ہفتے پہلے کہا تھا کہ اس نے اپنے نیوکلیئر پروگرام کے تحت سب سے زیادہ جدید قسم کے میزائل کا تجربہ کیا ہے ، جسکے بعد جنوبی کوریا اور امریکہ نے مل کر یہ قدم اٹھایا۔امریکی اور جنوبی کوریا کی فوجی مشق کو’ وجیلنٹ اے سی’ کا نام دیا گیا، جو جمعہ تک چلے گا۔ اس مشق کے تحت تعینات کئے گئے 230 جنگی طیاروں میں چھ ایف -22 ریپٹر لڑاکا طیارہ بھی شامل ہیں.جنوبی کوریا میں امریکی فضائیہ کے ترجمان نے بتایا کہ مشق میں ایف -35 لڑاکا طیاروں کو بھی شامل کیا گیا ہے ۔اس کیساتھ ہی امریکی فضائیہ اور بحریہ کے تقریباً 12 ہزار فوجی مشترکہ مشقوں میں حصہ لے رہے ہیں.جنوبی کوریا میڈیا کی رپورٹوں کے مطابق مشق میں بی -1 بی لانسر بمبار طیاروں کو بھی شامل کیا جا سکتا ہے ، تاہم امریکی فضائیہ کے ترجمان نے ان رپورٹوں کو مسترد کردیا۔ US SOUTH KOREA AIR DRILL, TWO LAST SEOL غور طلب ہے کہ شمالی کوریا نے اس مشق کو لے کر وارننگ جاری کی تھی اور اسے فوری طور پر روکنے کیلئے بھی کہا تھا۔اس دوران شمالی کوریا کی طرف سے سب سے زیادہ جدید میزائل کے تجربہ کے بعد دوبارہ دنیا بھرمیں کشیدگی پیدا ہو گئی۔