امریندر سنگھ سے ناراض سدھو کا کھلا خط

چندی گڑھ، 24 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) پنجاب کے وزیر اعلی کیپٹن امریندر سنگھ کے خلاف بلدیاتی وزیر نوجوت سنگھ سدھو آج کھل کر سامنے آئے اور پارٹی اور حکومت سے مبینہ طور پر نظر انداز کئے جانے پر کھلا خط لکھ ڈالا۔ مسٹر سدھو نے اپنا غبار نکالتے ہوئے کہا کہ گزشتہ ایک ڈیڑھ سے اپنے تئیں بے توجہی والے رویے کی وجہ سے انہیں برا لگا ہے ۔ منگل کو ہونے والے امرتسرمیں مئیر کے انتخابی تقریب میں، جہاں سے وہ رکن اسمبلی ہیں، انہیں مبینہ طور پر دعوت نہ ملنے کی وجہ سے شرکت نہیں کی۔ جبکہ دوسری طرف پارٹی کا کہنا ہے کہ پنچایت کے وزیر ترپت راجندر باجوا منگل کی صبح انہیں منانے ان کے گھر گئے تھے لیکن مسٹر سدھو نہیں مانے ۔ مسٹر سدھو نے آج یہاں صحافیوں کو کھلا خط جاری کرتے ہوئے کہا کہ پچھلے کچھ وقت سے انہیں کسی بھی میٹنگ کو مدعو نہیں کیا گیا ۔ ایسی صورتحال میں، امرتسر یا میئر کے انتخاب یا کسی میٹنگ میں مناسب نہیں تھا۔ انہوں نے الزام لگایا ہے کہ انہیں ان کے محکمہ کے معاملے میں کئے جانے والے فیصلوں میں شامل نہیں کیا گیا اور میئر کی حلف برداری کی تقریب میں دعوت نامہ نہیں دیا گیا تھا۔ انہوں نے واضح کرنا چاہا کہ مسٹر باجوا کے امرتسر میں ان کے گھر آنے کی انہیں کوئی اطلاع نہیں دی گئی تھی اور اس دوران وہ باہر گئے ہوئے تھے ۔