امریلی، 7نومبر(سیاست ڈاٹ کام) ) گجرات کے ضلع امریلی کے بابرا علاقے میں بدھ کے روز ایک کسان نے خودکشی کرلی۔ پولیس نے بتایا کہ کھاکھریا گاؤں کے دو بچوں کے باپ دھیرو بھائی کاچیلا (55) نے معاشی تنگی کے سبب آج اپنے ہی کھیت میں زہریلی اشیا پی لی۔ اسے سنگین حالت میں اسپتال لے جایا گیا جہاں اس کی موت ہوگئی۔
منی پور میں ہلکا زلزلہ
امپھال۔7 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) منی پور کے کچھ مقامات پر آج صبح زلزلہ کا ہلکا جھٹکا محسوس کیا گیا جس کی شدت ریکٹر اسکیل پر 4.1 ریکارڈ کی گئی۔ محکمہ موسمیات نے یہ بات بتائی۔ یہ زلزلہ صبح 4 بجکر 20 منٹ پر محسوس کیا گیا۔
لوک پور پولس اسٹیشن میں جانچ شروع کردی ہے ۔پولس نے تصدیق کی ہے کہ متاثرہ لڑکی کے جسم پر زخم کے کئی نشانات ہے ۔سوری اسپتال میں پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا گیا ہے ۔اب تک کسی کی بھی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے ۔