امروہہ۔/25ستمبر، ( سیاست ڈاٹ کام ) انڈین کلچرل سوسائٹی دہلی کے زیر اہتمام 27ستمبر بروز ہفتہ شام 7بجے عبدالکریم انٹر کالج گراؤنڈ امروہہ میں بصدارت جناب حسن ضیاء مدیر روز نامہ ’ آج کل ‘ عظیم الشان کل ہند مشاعرہ منعقد ہوگا جس میں بحیثیت مہمان خصوصی جناب اجئے کمار کمشنر انکم ٹیکس، جناب سید مسکین احمد بانی انجمن محبان اردو ( حیدرآباد تلنگانہ) شرکت کریں گے۔ ملک کے نامور شعراء شرکت کریں گے۔ جناب مکیش امروہی خیرمقدمی تقریر کریں گے۔