امرناتھ یاترا کیلئے فوج اور حکومت کا مشترکہ لائحہ عمل

جموں۔/12جون، ( سیاست ڈاٹ کام ) جموں ۔ سرینگر شاہراہ پر سالانہ امرناتھ یاترا کے دوران بھکتوں کی آزادانہ نقل و حرکت کو یقینی بنانے کیلئے فوج اور شہری حکام نے آج ایک لائحہ عمل کو قطعیت دینے کا فیصلہ کیا تاکہ یاتریوں کے قافلوں کی حفاظت اور غذا اور طبی سہولیات کی فراہمی پر توجہ مرکوز کی جائے۔ محکمہ دفاع کے ترجمان نے بتایا کہ یاتریوں کی سیکورٹی اور جگہ جگہ لنگر قائم کرنے اور طبی سہولیات فراہم کرنے کیلئے ایک مشترکہ لائحہ عمل کو قطعیت دے دی گئی ہے جبکہ حفاظتی منصوبہ میں راشٹرا ریلفز بٹالین اور انٹلیجنس ایجنسیوں کو شہری انتظامیہ کے ساتھ شامل کیا جائے گا۔ 2جولائی سے شروع ہونے والی امرناتھ یاترا کیلئے ہر ممکنہ اقدامات کئے جائیں گے۔