امرناتھ :دہشت گردحملے پر چارج شیٹ داخل لشکر طیبہ سمیت 11 افراد مجرم قرار

سرینگر 29 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) آج جموں و کشمیر پولیس نے دہشت گرد تنظیم لشکر طیبہ اور 11 دیگر کو امرناتھ یاترا 2017 حملے کے لئے چارج شیٹ داخل کردی۔ واضح رہے کہ اس حملے میں 8 یاتری ہلاک ہوگئے تھے۔ پرنسپل پیانل کوڈ (انڈین پینل کوڈ کے مساوی) انسداد دہشت گردی اور غیر قانونی سرگرمی ایکٹ کے تحت 1600 صفحات پر مشتمل چارج شیٹ اننت ناگ کے سیشن کورٹ میں داخل کیا گیا۔ اس کی تحقیقات 6 مہینے میں ایس آئی ٹی کے ذریعہ مکمل کی گئی جس کی سربراہ ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس ایس پی ہانی کررہے تھے۔ ان کے مطابق 11 ملزمین سے ایک نابالغ ہے۔ لہذا نابالغ کے خلاف چارج شیٹ چیف جوڈیشیل مجسٹریٹ کے سامنے داخل کی گئی۔ معلوم ہوا کہ گزشتہ سال یاتریوں کو لے جارہی بس پر لشکر طیبہ کی جانب سے کئے گئے حملے میں 8 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔ مہلوکین امرناتھ سے کشمیر واپس ہورہے تھے۔