امرتیہ سین ‘برطانوی اقتصادی ایوارڈ کیلئے منتخب

لندن 10 فروری (سیاست ڈاٹ کام) نوبل انعام یافتہ ماہر معاشیات امرتیہ سین کو فلاحی معیشت پر ان کی گرانقدر خدمات کے اعتراف کے طور پر برطانیہ کے نو تشکیل شدہ اعزاز کے لئے منتخب کیا گیا ہے ۔ اس طرح 81 سالہ امرتیہ سین برطانیہ کو پہلا چارسسٹن ای ایف جی مینارڈ کینز ایوارڈ حاصل ہوگا جو ممتاز برطانویہ ماہر معاشیات کی یاد میں قائم کیا گیا ہے ۔ رائیل اکیڈیمی میں گدشتہ شب منعقدہ استقبالیہ میں امرتیہ سین کو اس ایوارڈ کیلئے منتخب کرنے کا اعلان کیا گیا جس پر ہاورڈ یونیورسٹی کے پروفیسر امرتیہ سین نے کہا کہ ’’اس ایوارڈ پانے کی اطلاع پر مجھے ایک اہم اعزاز کے حصول کا گہرا احساس ہوا ہے ۔ جس دنیا میں آج ہم زندگی بسر کررہے ہیں اس کو کنیز نے اپنی اقتصادی دانش و بصیرت کے ذریعہ مزید محفوظ مقام بنادیا‘‘ بالخصوص عظیم اقتصادی دباؤ کے دوران معیشت کو بحران سے نجات دلانے کیلئے جان مائنارڈ کینز نے غیر معمولی اقتصادی دانش و بصیرت کا مظاہرہ کیا تھا۔ یہ ایوارڈ 7,500 برطانوی پاونڈس پر مشتمل ہے ۔ علاوہ ازیں ایوارڈ یافتہ امرتیہ سین 23 مئی کو ’’اقتصادی کفایت شعاری کے نتائج و عواقب ‘‘ کے زیر عنوان چارسٹن ۔ ای ایف جی یادگار لکچر دیں گے ۔