حیدرآباد یکم مارچ (یواین آئی )محکمہ موسمیات کے ڈائرکٹر جنرل کے جی رمیش نے کہا ہے کہ اے پی کے نئے دارالحکومت امراوتی میں محکمہ موسمیات کے دفتر کے قیام کے لئے وہ تیار ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ریاستی حکومت سے اس مرکز کے قیام کے سلسلہ میں بات چیت کی گئی ہے ۔ ریاستی حکومت محکمہ موسمیات کے مرکز کے قیام کے لئے امراوتی میں ایک ایکڑ اراضی کی فراہمی پررضامندہوگئی ہے ۔رمیش نے ریاستی حکومت سے خواہش کی ہے کہ جلد ہی سرگرمیوں کے آغاز کے لئے امراوتی میں محکمہ موسمیات کے لئے عارضی عمارت الاٹ کی جائے۔ موسم کی بہتر معلومات کے لئے محکمہ موسمیات عصری کمپیوٹرس حاصل کر رہا ہے ۔