امراوتی سے زیادہ شیواجی مجسموں کو فنڈس

مرکز کی نریندر مودی حکومت پر تلگودیشم کا الزام
حیدرآباد /20 جولائی ( سیاست نیوز ) آندھراپردیش ریاست کے دارالحکومت امراوتی کیلئے مرکز کی جانب سے فنڈس کی عدم اجرائی کی شکایت کرتے ہوئے تلگودیشم نے آج نریندر مودی حکومت پر الزام عائد کیا کہ وہ امراوتی سے زیادہ شیواجی کے مجسموں کیلئے فنڈس جاری کر رہی ہے ۔ لوک سبھا میں مودی حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر بحث کرتے ہوئے تلگودیشم رکن جئے دیو نے کہا کہ مرکز کی این ڈی اے حکومت نے مہاراشٹرا حکومت کو فنڈس جاری کرتے ہوئے شیواجی کے مجسمہ تعمیر کر رہی ہے جبکہ امراوتی کو مطلوب فنڈ جاری نہیں کیا گیا ۔