نئے دارالحکومت کو ’’امراوتی ‘‘کا نام دینے اے پی حکومت کے فیصلہ پر مبصرین کا احساس
حیدرآباد۔ 5 اپریل (پی ٹی آئی) حکومت آندھرا پردیش کے اس دارالحکومت شہر کو ’’امراوتی‘‘ کا نام دینے کے فیصلہ سے اس قدیم ٹاؤن پر توجہ مرکوز ہوگئی ہے۔ مبصرین نے اس احساس کا اظہار کیا اور کہا کہ حکومت کے اس اقدام سے آندھرائی عوام میں پھر سے اتحاد پیدا ہوگا۔ چیف منسٹر این چندرا بابو نائیڈو نے کہا کہ امراوتی جن کے معنی ’’ہمیشہ رہنے والے ٹاؤن‘‘ کے ہیں۔ ستواہانا حکمرانوں کا دارالحکومت تھا اور اس نام کا انتخاب اس کی تاریخی اور روحانی اہمیت کے پیش نظر کیا گیا۔ چیف منسٹر کی زیرصدارت گزشتہ ہفتہ منعقدہ ریاستی کابینہ کے ایک اجلاس میں اس سلسلے میں ایک قرارداد منظور کی گئی۔ امراوتی کے شاندار ماضی پر روشنی ڈالتے ہوئے ایڈوائزر (کمیونیکیشنس) ٹو آندھرا پردیش گورنمنٹ پر کالا پربھاکر نے کہا کہ حکومت ایک مستقبل کے شہر کی تعمیر کرنا چاہتی ہے۔ انہوں نے پی ٹی آئی کو بتایا کہ ریاست کے دارالحکومت کو امراوتی کا نام دینے کے ساتھ ہم ہمارے شاندار ماضی کو دیکھتے ہیں اور آگے بڑھتے ہیں۔ مابعد تقسیم اس سے آندھرائی عوام میں اتحاد کو فروغ ہوگا اور اس سے اچھے مستقبل کی اُمید ہے۔ امراوتی کی تاریخ بتاتے ہوئے ہندو کالج، گنٹور کے تاریخ کے ایک ریٹائرڈ لیکچرر ایم سوما شیکھر راؤ نے کہا کہ نئے دارالحکومت کو امراوتی کا نام دینا اس کی اہمیت کے پیش نظر نہایت موزوں اور مناسب اقدام ہے۔ یہ ایک اچھا فیصلہ ہے۔ اس سے آندھرا اس میں دوبارہ اتحاد ہوگا۔ ریاستی حکومت نے وجئے واڑہ۔ گنٹور ریجن میں بین الاقوامی معیار کے ماڈرن سٹی کی تعمیر کیلئے کسانوں اور دیگر اراضی مالکین سے تقریباً 33 ہزار ایکر اراضی حاصل کی۔ اگرچیکہ شہر کو امراوتی کا نام دینے کے فیصلہ کا خیرمقدم کیا جارہا ہے لیکن نائیڈو کے زیرقیادت تلگو دیشم حکومت کیلئے دارالحکومت کو ترقی دینے کا کام بڑا ہم ہے، کیونکہ ریاست کی تقسیم میں حیدرآباد کے تلنگانہ میں جانے کے بعد 17,500 کروڑ روپئے کا مالی خسارہ کا سامنا ہے۔ سنگاپور کی حکومت اے پی کے دارالحکومت کیلئے مفت میں ماسٹر پلان تیار کررہی ہے۔ مسٹر نائیڈو نے کہا کہ اس پلان میں تین کامپونینٹس ہیں۔ اوور آل کیپٹل ریجن، کیپٹل سٹی اور سیڈ کیپٹل، حکومت سنگاپور نے 31 مارچ کو مسٹر نائیڈو کے دورہ کے دوران کیپٹل ریجن پر ایک رپورٹ پیش، کیپٹل سٹی ماسٹر پلان کی تفصیلات 15 مئی تک داخل کئے جائیں گے اور سیڈ کیپٹل پر جون تک۔