حیدرآباد 6ستمبر (یواین آئی )ساوتھ سنٹرل ریلوے کے جنرل منیجر ونود کمار یادو نے کہاکہ امراوتی ریلوے لائن کیلئے سروے کے کام مکمل کئے جاچکے ہیں اور اس سلسلہ میں مرکزی حکومت کورپورٹ بھی پیش کردی گئی۔ جنرل منیجر نے اے پی کے گنٹور ریلوے اسٹیشن پر الیکٹرانک بورڈس کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہاکہ امراوتی ریلوے لائن کو 2ہزار800کروڑ روپئے کی لاگت سے شروع کیاجارہا ہے ۔ پہلے مرحلے کا کاموں کا آغاز مرکزی حکومت کی جانب سے اجازت ملنے کے بعدکیاجائے گا جبکہ اس مرحلے میں 1700کروڑ روپئے خرچ کیے جائیں گے ۔