امراض کی بہتر تشخیص کیلئے ٹکنالوجی کے استعمال پر زور

حیدرآباد ۔ 9 اکٹوبر (سیاست نیوز) آج کل امراض کے بروقت علاج کیلئے جسم کے مختلف اعضاء کی تشخیص ضروری ہوچکی ہے اور ماہر ڈاکٹروں کی جانب سے کسی بھی بیماری کو جڑ سے ختم کرنے کیلئے مختلف ٹسٹ کروائے جاتے ہیں اور ان حالات میں ایسے ٹسٹ کے صدفیصد درست نتائج علاج کیلئے انتہائی اہمیت کے حامل ہوچکے ہیں۔ نیز صدفیصد بہتر نتائج کیلئے لیاب میں عصری ٹکنالوجی کا استعمال بھی زیادہ ہونے لگاہے۔ دنیا بھر کی مشہور ٹکنالوجیز کی کمپنیاں میڈیکل میں نت نئے امراض کی تشخیص اور بہتر علاج کے لئے ان کی خدمات فراہم کررہی ہیں جس کی وجہ سے طب اور ٹکنالوجیز ایک دوسرے کیلئے لازم و ملزم بن چکے ہیں۔ یہی وجہ ہیکہ اب حیدرآباد کے ہمراہ ہندوستان کے دیگر اہم اور میٹرو شہروں میں آئی جینیٹک ڈائیگنوجسٹک نے بھی اپنے مراکز قائم کردیئے ہیں۔ حیدرآباد، بنگلور، ممبئی ،دہلی، ناگپور، اندور اور کوچی میں اس نے اپنے مراکز قائم کررہے ہیں۔ کمپنی کی بانی اور ایم ڈی ارونیما پٹیل نے کہا ہیکہ معمول کے ٹسٹ کے علاوہ کئی امراض کے اعلاج کیلئے بہتر تشخیص اور اس کے صدفیصد درست نتائج کلیدی رول ادا کرتے ہیں اور چونکہ جب ڈاکٹرس مرض کی جڑ کو پکڑ لیتے ہیں تو پھر اس کا علاج آسان ہوجاتا ہے اس لئے کمپنی نے عصری ٹکنالوجیز کو طب کے ساتھ جوڑنے میں اپنا کردار ادا کیا ہے۔ ٹروٹسٹ لیباریٹریز کے نام سے متعارف کردہ سہولیات میں عوام کیلئے معمول کے ٹسٹ کے ساتھ خواتین اور اطفال کے لئے بہتر انتظامات کئے گئے ہیں۔