محمد رضی الدین معظم
طلباء و طالبات ! روزانہ امتحان جانے سے پہلے سورۂ انفال کی آیت ۶۲ سات بار … o ختم امتحان تک پابندی سے پڑھ کر جایا کیجئے ۔
٭ روزانہ امتحان کیلئے جانے سے قبل تین بادام پر … (۲۱) بار پڑھ کر دم کرکے کھالیا کیجئے یا پھر یہ ممکن نہ ہو تو صرف یَاعَلَیْمُ (۱۰۰) بار پڑھ کر پانی پر دم کرکے پی لیا کیجئے ۔ ہر صورت میں یَاعَلَیْمُ کا ضرور عمل کرتے رہئے ۔ یہ عمل ہر ایک کیلئے آسان اور ممکن ہے ۔ اس کو مت بھولیئے ۔
٭ روٹی پر شہادت کی انگلی سے ۷ بار اﷲ لکھ کر کھائیے
٭ وانزل… لکھ کر پیئے ۔
٭ روزانہ امتحاان جانے سے قبل باوضو جائیں تو بہت افضل ہے ۔ بحالتِ شرعی مجبوری یا بھول جائیں تو کوئی حرج نہیں ۔
٭ جب امتحان ہال میں پہنچیں تو سیدھا پاؤں بسم اﷲ الرحمن الرحیم پڑھتے ہوئے امتحان ہال میں داخل ہوں ۔
٭ …
ایک ایک بار پڑھ کر قلم پر دم کیجئے ۔ پھر پرچۂ سوالات اور جوابی بیاض پر بھی دم کرکے لکھنا شروع کردیجئے ۔ جوابی بیاض حوالہ کرتے وقت بھی یہی دعائیں پڑھتے ہوئے دیجئے ۔ اس طرح کا عمل روزانہ کرتے رہئے ۔