جونپور، 30مارچ (سیاست ڈاٹ کام) یونیورسٹی اور بورڈ امتحانات کی کاپیوں کی تشخیص کے دوران پختہ امن و قانون نظام قائم رکھنے کے لئے جونپور ضلع انتظامیہ نے احتیاطاََ 15 مئی تک دفعہ ۔ 144نافذ کردی ہے ۔ ضلع مجسٹریٹ (مالیات اورریونیو) رمیش پرساد مشرانے ضلع میں فوری اثر کے ساتھ 144کے تحت 15 مئی تک حکم امتناعی نافذ کردے گئے ہیں۔ مشرانے بتایا کہ اس برس بیربہادر سنگھ پوروانچل یونیورسٹی امتحانات ۔2018 تاریخ 12مارچ سے 14مئی تک ضلع کے مختلف امتحانات مراکز پرہورہے ہیں۔ اسی وقت اترپردیش سیکنڈری سنسکرت ایجوکیشن کونسل لکھنو کے ذریعہ کرائے جانے والے امتحان مختلف امتحانات مراکز پر کرائے جارہے ہیں اور سیکنڈری ایجوکیشن کونسل(یو پی) کے ہائی اسکول اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کی کاپیوں کی تشخیص بھی شروع ہوگی۔
انہوں نے کہاکہ ان امتحانات کے دوران امتحانات مراکز کے آس پاس کافی بھیڑ جمع ہوتی ہے اور امتحانات کو متاثر کرنے کا اندیشہ رہتا ہے اس کے ساتھ ہی مراکز پر امن و قانون قائم رکھنا بھی ضروری ہے ۔
انہوں نے کہاکہ اس مدت میں امتحانات مراکز کے آس پاس کے 200میٹر کے علاقہ میں آواز کرنے کے آلات کے استعمال پور مکمل پابندی ہوگی۔ کوئی بھی شخص لاٹھی، ڈنڈا، دھماکہ خیز موادیا دھار دار ہتھیار لیکر نہیں چل سکے گا۔ اسکی خلاف ورزی کرنے والے کو دفعہ 188کے تحت سزا دی جائے گی۔