امتحانات کی تیاری کے ساتھ دعا بھی ضروری

طلبا و طالبات کیلئے معاون چند دعائیں

حیدرآباد 18 مارچ (سیاست نیوز) بہت سے طلبہ امتحان کے صحیح طریقۂ کا ر سے متعلق جستجو میں لگے رہتے ہیں کہ امتحان کس طرح دیں، تا کہ بہت سی پریشانیوں سے بچا جاسکے۔ امتحان کے ایام میں طلبہ پر ایک طرح کا خوف طاری رہتا ہے، بے چین اور عدم اعتمادی کا شکار رہتے ہیں۔ یہ ایسی چیزیں ہیں، جو انسانی معلومات اور اس کے ذہن ودماغ کو متاثر کرتی ہیں، جب کہ امتحان کے ایام میں معلومات کی کمی بہت بڑی محرومی ہے اور پھر یہی محرومی طالب علم کی ناکامی کا سبب بن جاتی ہے۔ ایسے میں امتحانات کی تیاری کے ساتھ ساتھ دعاؤں کے ذریعہ اللہ سے مدد طلب کرناچاہے۔ یہاں چند دعائیں پیش ہیں، جن پر عمل آوری سے انشاء اللہ امتحان میں کامیابی حاصل ہوگی۔ جب گھر سے نکلیں تو دعا کا اہتمام کریں، جیسا کہ حضرت انس رضی اللہ عنہ کی ایک روایت میں وارد ہے کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جب آدمی گھر سے نکلے تو ’’بسم اللّٰہ توکلت علی اللّٰہ، لاحول ولا وقوۃ الا باللّٰہ‘‘ پڑھے، تو اللہ تعالی کی طرف سے یہ ارشاد ہوتا ہے کہ ’’کافی ہے تیرے لیے تیرا رب‘‘۔ ( ترمذی)
امتحان گاہ جاتے وقت یہ دعا مانگے
اَللّٰہْمَّ اِنِّی تَوَکَّلْتُ عَلَیْکَ، وَسَلَّمْتُ اَمرِیْ اِلَیْکَ، لاَ مَنْجٰی وَلَا مَلْجَا اِلَّا اِلَیْکَ۔
امتحان گاہ میں داخل ہوتے وقت یہ دعا مانگے
رَبِّ اَدْخِلْنِی مُدْخَلَ صِدْقٍ وَاَخْرِجْنِی مُخْرَجَ صِدْقٍ وَّاجْعَلْ لِیْ مِنْ لَدُنْکَ سُلْطَانًا نَصِیْرًا۔
پرچۂ سوال وصول کرتے وقت یہ دعا مانگے
بِسمِ اللّٰہِ تَوَکَّلتْ عَلَی اللّٰہِ، اَللّٰہْمَّ لَا سَہْلَ اِلَّا مَا جَعَلْتَہُ سَہْلًا، وَاَنتَ تَجْعَلُ الْحَزنَ اِذَا شِئْتَ سَہْلًا۔
سوالات کو حل کرتے وقت یہ دعا مانگے
رَبِّ اشرَحْ لِی صَدْرِیْ وَیَسِّرْ لِیْ اَمرِیْ وَاحْلُلْ عُقْدَۃً مِّن لِّسَانِیْ۔
اگر کوئی مشکل سوال درپیش ہو تویہ دعا مانگے
(1) یَا حَیُّ یَا قَیُّومُ ، بِرَحمَتِکَ اَستَغِیثُ، (2) لَا اِلٰہَ اِلَّا اَنتَ سُبْحٰنَکَ اِنِّیْ کُنتُ مِنَ الظَّالِمِیْنَ، رَبِّ اِنِّی مَسَّنِیَ الضُّرُّ وَاَنتَ اَرحَمُ الرَّاحِمِینَ۔