تھانے 8 نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) تھانے شہر کے کچھ علاقوں میں آج کشیدگی پیدا ہوگئی جبکہ ریپبلیکن پارٹی آف انڈیا ( آر پی آئی ) کے کارکنوں نے فیس بک پر دلت لیڈر بابا صاحب امبیڈکر کے تعلق سے مبینہ توہین آمیز پوسٹ کے خلاف سڑکوں پر احتجاج کیا ۔ آر پی آئی ورکرس اور مقامی قائدین نے کچھ اہم مقامات پر راستہ روکو احتجاج منظم کیا ۔ یہ گھنٹوں تک احتجاج کی وجہ سے ٹریفک جام رہی ۔ احتجاجیوں کی جانب سے دو پہر میں بسوں کو سنگباری کا نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجہ میں تھانے میونسپل ٹرانسپورٹ کی چھ بسوں کو اور کچھ دوسری خانگی گاڑیوں کو نقصان پہونچا ۔