ممبئی ۔ 22 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) مہاراشٹرا کے وزیرسماجی انصاف راجکمار بڈولے نے کہا کہ 2050 مربع فیٹ پر قائم بنگلہ جہاں امبیڈکر کبھی قیام پذیر تھے، خرید لیا جائے گا۔ تاہم انہوں نے کہا کہ تاریخ کا اعلان ہنوز نہیں کیا جاسکتا۔ سفیر کے ساتھ ایک سالیسیٹر کا تقرر کیا جائے گا جو یہ کارروائی انجام دے۔ ڈاکٹر امبیڈکر اس بنگلہ میں 1920 سے 1921 تک جبکہ وہ لندن میں زیرتعلیم تھے، مقیم تھے۔ چند ماہ قبل اس کی فروخت کا اعلان کیا گیا ہے اور توقع ہیکہ فروخت سے 40 کروڑ روپئے حاصل ہوں گے۔