امبیڈکر مجسمہ کے مسئلہ پر اپوزیشن جماعتوں کی گورنر سے نمائندگی

حیدرآباد 14 مئی ( پی ٹی آئی ) کانگریس ‘ تلگودیشم ‘ بی جے پی اور دوسری اپوزیشن جماعتوں نے آج گورنر ای ایس ایل نرسمہن سے ملاقات کی اور ڈاکٹر امبیڈکر کے مجسمہ کا مسئلہ اٹھایا جسے گذشتہ مہینے ایک کچرا منتقل کرنے والی گاڑی میں منتقل کیا گیا تھا ۔ تمام جماعتوں نے مطالبہ کیا کہ اس مجسمہ کو دوبارہ اسی مقام پر لگانے حکومت کی ہدایت دی جائے جہاں سے اسے نکالا گیا تھا ۔ صدر پردیش کانگریس این اتم کمار ریڈی نے یہ بات بتائی ۔ حالانکہ حکومت نے اس مسئلہ پر کچھ بیان بھی دیا ہے اس نے ابھی تک وہاں مجسمہ کو بحال کرنے کیلئے کوئی کارروائی نہیں کی ہے ۔ تلگودیشم کے ریاستی صدر ایل رمنا نے کہا کہ حکومت نے اس مسئلہ میں ڈرائیورس کے خلاف تو کارروائی کی ہے لیکن اس نے عہدیداروں اور قائدین کے نام نہیں بتائے جو اس کام کیلئے ذمہ دار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایسے لوگوں کے خلاف فوجداری مقدمات درج کرتے ہوئے انہیں گرفتار کیا جانا چاہئے ۔