حیدرآباد ۔ 8 ۔ اکٹوبر : ( پریس نوٹ ) : ڈاکٹر بی آر امبیڈکر اوپن یونیورسٹی کے تعلیمی سال 2014-15 کے دوران ڈگری کورسیس جیسے بی اے ، بی کام اور بی ایس سی سال اول میں دیرینہ فیس 200 روپیوں کے ساتھ داخلہ کی آخری تاریخ 10 اکٹوبر مقرر ہے ۔ یہ بات کوآرڈینٹر اسٹڈی سنٹر گورنمنٹ ڈگری و پی جی کالج فار گرلز حسینی علم جناب مرزا فرید علی بیگ نے بتائی ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ سال حال کے علاوہ گذشتہ تین سال کے دوران اہلیتی امتحان میں کامیاب طالبات کے علاوہ انٹرمیڈیٹ کسی بھی مضمون سے کامیاب داخلہ کے اہل ہیں ۔ داخلے کے لیے اسٹیڈی سنٹر سے راست ربط کرسکتے ہیں یا پھر کسی بھی ای سیوا / می سیوا سے رجوع ہو کر داخلے حاصل کرسکتے ہیں ۔ جناب مرزا فرید علی بیگ نے مزید بتایا کہ اسٹڈی سنٹر ہذا صرف لڑکیوں کے لیے مختص ہے جہاں انگلش اور اردو میڈیم کی سہولت ہے ۔ داخلہ کی آخری تاریخ میں مزید توسیع کی کوئی گنجائش ہے ۔ انہوں نے طالبات سے خواہش کی کہ وہ اپنے داخلہ کو یقینی بنانے کے لیے مقررہ وقت پر داخلہ حاصل کرلیں ۔ اس ضمن میں مزید تفصیلات کے لیے 9441226559 پر ربط کریں ۔۔