امبیڈکر اوپن یونیورسٹی کے دو سالہ آن لائن ایم بی اے میں داخلہ

حیدرآباد ۔ 27 ۔ نومبر : ( پریس نوٹ ) : ڈاکٹر بی آر امبیڈکر اوپن یونیورسٹی نے تعلیمی سال 2014-15 کے لیے دو سالہ آن لائن ایم بی اے پروگرام میں داخلہ کے لیے درخواستوں کی طلبی کا اعلان کیا ۔ داخلہ کے خواہاں امیدواروں کو چاہئے کہ وہ یونیورسٹی ہذا سے آن لائن انٹرنس ٹسٹ میں شرکت کرنا ہوگا ۔ امیدواروں کو مسلمہ بیچلر ڈگری پروگرام جو کم از کم تین سالہ میعاد کا ہو یا متفرق مضامین جیسے انجینئرنگ / ٹکنالوجی / میڈیسن / فارمیسی / لا اور آرکٹیکچر سے یو جی سی کی جانب سے کسی مسلمہ یونیورسٹی سے گریجویٹ معہ دو سالہ تجربہ ہونا چاہئے ۔ انٹرنس ٹسٹ 20 ، 21 ، 27 ، 28 دسمبر کو منعقد ہوگا ۔ فریش گریجویٹس کو 50 فیصد نشانات کے ساتھ ڈگری کامیاب ہونا چاہئے ۔ درخواستیں ویب سائٹ eprograms@braou.ac.in پر دستیاب ہیں ۔ رجسٹریشن فیس آن لائن کے ذریعہ یا ڈیبٹ کارڈ یا پھر نیٹ بینکنگ کے ذریعہ ادا کرنا ہے ۔ رجسٹریشن اور درخواست فارمس کے ادخال کے لیے 17 دسمبر آخری تاریخ ہے ۔ تفصیلات braou.ac.in پر دستیاب ہیں ۔ ہیلپ ڈیسک نمبر 8688339339 ہے ۔ 56767 کو BRAOU ایس ایم ایس کیا جاسکتا ہے ۔۔