امبیڈکر اوپن یونیورسٹی کے ایم فل و پی ایچ ڈی کورسیس میں داخلے

حیدرآباد ۔ 22 ۔ مئی : ( این ایس ایس ) : ڈاکٹر بی آر امبیڈکر یونیورسٹی کے ایم فل اور پی ایچ ڈی پروگرامس ( انگلش ، ہندی ، تلگو ، بزنس مینجمنٹ ، کامرس ، ایجوکیشن ، انورانمنٹل سائنس ، میتھامیٹکس ، فزیکس ، زوالوجی ، اکنامکس ، ہسٹری ، لائبریری اینڈ انفارمیشن سائنس ، پولٹیکل سائنس ، پبلک اڈمنسٹریشن اور سوشیالوجی میں داخلے کے لیے ادخال درخواست کی آخری تاریخ 25 مئی مقرر ہے ۔ خواہش مند امیدواروں کو مشورہ دیا گیا کہ وہ درخواست فارم و کتابچہ یونیورسٹی کے ویب سائٹ سے ڈاؤن لوڈ کر کے مقررہ تاریخ تک ڈاکٹر بی آر امبیڈکر اوپن یونیورسٹی روڈ نمبر 46 جوبلی ہلز میں 500 روپیوں کے ڈی ڈی جو کہ بحق رجسٹرار ڈاکٹر بی آر امبیڈکر اوپن یونیورسٹی کے نام ہو تعلیمی قابلیت کے اسناد کے ساتھ داخل کرنا چاہئے ۔ پی ایچ ڈی انٹرنس 21 جون کو صبح 10 بجے جب کہ ایم فل انٹرنس ٹسٹ 21 جون کو ہی دوپہر 2 بجے منعقد ہوں گے ۔ مزید تفصیلات کے لیے یونیورسٹی کے ویب سائٹ braou.ac.in پر ربط کریں ۔۔