امبیڈکر اوپن یونیورسٹی ڈگری کورسیس میں داخلے

حیدرآباد 28 جون (سیاست نیوز) ڈاکٹر بی آر امبیڈکر اوپن یونیورسٹی میں ڈگری کورسیز بی اے، بی کام، بی ایس سی میں داخلے کیلئے انٹرمیڈیٹ یا اہلیتی امتحان کامیاب امیدوار اہل ہیں۔ انگلش میڈیم کے ساتھ اردو میڈیم ہے۔ تین سالہ ڈگری کورس دیگر یونیورسٹیز کے مماثل ہے۔ مصروفیات جاری رکھتے ہوئے گریجویشن کی تکمیل کرسکتے ہیں۔ داخلہ کی معلومات اور رہبری کیلئے محمڈن انسٹی ٹیوٹ جلو خانہ کامپلکس لاڈ بازار پر فون نمبر 040-24510012 پر ربط کریں۔ داخلے کے بعد ہر اتوار کو رابطہ کلاسیس ہوتی ہیں۔