امبیڈکر اوپن یونیورسٹی ڈگری داخلے

حیدرآباد 26 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز) : ڈاکٹر بی آر امبیڈکر اوپن یونیورسٹی میں ڈگری کورسز بی اے ، بی کام ، بی ایس سی میں داخلے کیلئے اہلیتی امتحان ( انٹرنس ) 28 اپریل کو مقرر ہے ۔ 18 سال یا زائد عمر کے افراد ایس ایس سی / انٹر فیل یا بغیر تعلیمی سند کے عمر کی بنیاد پر آدھار کارڈ زیراکس اور فوٹو کے ساتھ شریک ہو کر کامیابی پر راست گریجویشن کرسکتے ہیں۔ امیدوار 27 مارچ کو 11 بجے تا 8 بجے شام تک محبوب حسین جگر ہال احاطہ سیاست عابڈس پر رابطہ کریں ۔ تین سالہ ڈگری کورس دیگر یونیورسٹیز کے مماثل ہے انٹر کامیاب امیدوار راست ڈگری میں داخلے حاصل کرسکتے ہیں ۔