امبیڈکر اوپن یونیورسٹی سپلیمنٹری امتحانات کا اعلان

11 نومبر ادخال فیس کی آخری تاریخ، 23 نومبر سے امتحانات کا آغاز
حیدرآباد ۔ یکم نومبر (پریس نوٹ) ڈاکٹر بی آر امبیڈکر اوپن یونیورسٹی نے سال 2015 ء کے دوران ڈگری سال اول، دوم اور سال سوم سیکنکڈ اسپل (سپلیمنٹری) امتحانات کے لئے ادخال فیس کی تاریخ اور امتحانی شیڈول کا اعلان کردیا ہے۔ یونیورسٹی کے بموجب امتحانی فیس فی پرچہ 100/- روپئے مقرر کی گئی ہے جبکہ ایسے امیدوار جنھوں نے سائنس مضمون لئے ہوئے انھیں پراکٹیکل فیس کے طور پر 100/- اضافی طور پر ادا کرنا ہوگا۔ ادخال فیس کی آخری تاریخ 11 نومبر مقرر کی گئی ہے۔ امیدواروں کو مشورہ دیا گیا کہ وہ ادخال فیس کے بعد اس کا پرنٹ آؤٹ حاصل کرکے اپنے پاس محفوظ رکھیں۔ فیس صرف آن لائن ہی وصول کی جائے گی۔ راست طور پر وصول ہونے والی درخواستیں ناقابل قبول رہیں گی اور مسترد کردیا جائے گا۔ ٹیوشن فیس ادا کرنے والے امیدوار بھی امتحانات میں شرکت کے اہل رہیں گے۔ اس دوران کوآرڈی نیٹر ڈاکٹر بی آر امبیڈکر اوپن یونیورسٹی گورنمنٹ ڈگری کالج فار ویمنس اسٹڈی سنٹر جناب مرزا فرید علی بیگ نے بتایا کہ سپلیمنٹری امتحانات کا آغاز 23 نومبر سے ہوگا۔ سال آخر کے امتحانات 23 تا 28 نومبر کے درمیان ہوں گے جبکہ سال دوم سیکنڈ ایئر کے امتحانات 30 نومبر تا 5 ڈسمبر کے درمیان اس طرح ڈگری سال اول کے امتحانات 7 تا 10 ڈسمبر کے درمیان منعقد ہوں گے۔ امتحانات کے اوقات کار دوپہر 2 تا 5 بجے شام کے درمیان مقرر کئے گئے ہیں۔ مزید تفصیلات کے لئے اسٹڈی سنٹر ہذا سے راست دفتری اوقات میں یا پھر فون نمبر 9441226559 پر ربط کریں۔