امبیڈکر اوپن یونیورسٹی دوسرے اہلیتی ٹسٹ کے نتائج کا اعلان

حیدرآباد ۔ یکم ۔ اگست : ( پریس نوٹ ) : ڈاکٹر بی آر امبیڈکر اوپن یونیورسٹی نے 20 جولائی کو منعقدہ دوسرے اہلیتی امتحانی نتائج کااعلان کردیا ہے ۔ جس میں کامیابی حاصل کرنے والے امیدوار راست طور پر گریجویشن سال اول میں تعلیمی سال 2014-15 کے لیے داخلہ کے اہل ہیں ۔ یونیورسٹی کے بموجب اس ٹسٹ میں جملہ 13 ہزار 03 امیدواروں نے رجسٹریشن کروایا تھا تاہم 11 ہزار 768 امیدواروں نے کامیابی حاصل کی ۔ نتائج اور دیگر تفصیلات کے لیے متعلقہ اسٹڈی سنٹرس سے یا پھر ویب سائٹس braou.ac.in ، aponline.gov.in پر ملاحظہ کرسکتے ہیں ۔۔