امان نگر میں آٹو ڈرائیور پر روڈی شیٹر کے حملہ سے سنسنی

حیدرآباد۔ 24 ڈسمبر (سیاست نیوز) پرانے شہر کے علاقہ امان نگر میں آج شام اس وقت سنسنی پھیل گئی جب ایک مبینہ روڈی شیٹر نے آٹو ڈرائیور پر قاتلانہ حملہ کرکے اسے زخمی کردیا۔ سب انسپکٹر رین بازار مسٹر راملو نائیک کے بموجب 30 سالہ سید احمد کو 2 افراد نے آٹو کے کرایہ کے مسئلہ پر بحث کے دوران اس پر چاقو سے حملہ کرکے شدید زخمی کردیا۔ احمد کو دواخانہ عثمانیہ منتقل کیا گیا جہاں پر وہ زیرعلاج ہے۔ پولیس نے بتایا کہ حملہ آوروں میں روڈی شیٹر حاجی بھی شامل تھا۔ پولیس رین بازار نے اقدام قتل کا ایک مقدمہ درج کرتے ہوئے حملہ آوروں کی تلاش شروع کردی۔