الیکٹرک گاڑیوں پر حکومت تلنگانہ کی پالیسی تیار : جئیش رنجن

حیدرآباد ۔ /29 اکٹوبر (پی ٹی آئی) حکومت تلنگانہ نے الیکٹرک گاڑیوں کے فروغ پر ایک پالیسی کا مسودہ تیار کی ہے ۔ جس میں برقی گاڑیوں کے تیار کنندگان کو مختلف فوائد کی تجویز رکھی گئی ہے اور ٹرانسپورٹ کے نئے ذرائع کو قبول کرنے ضروری امدادی نظام بنایا گیا ہے ۔ ایک اعلیٰ سرکاری عہدیدار نے کہا کہ اس پالیسی میں تیارکنندگان، استعمال کنندگان اور امدادی میکانزم جیسے تین اجزاء ہیں ۔ سکریٹری صنعت و انفارمیشن ٹکنالوجی جیئش رنجن نے کہا کہ ’’پالیسی کا مسودہ تیار کرلیا گیا ہے ۔ ہم نے صنعت (کے نمائندوں) سے بات چیت کے ذریعہ پتہ چلانے کی کوشش کی کہ ان کی توقعات کیا ہیں اور پالیسی کے مسودہ میں ان کی اکثر توقعات کوشامل کیا گیا ہے ‘‘ ۔ رنجن نے مزید کہا کہ تین اجزاء پر مشتمل پالیسی میں تیارکنندگان کو مراعات دینے کے علاوہ استعمال کنندگان کی مدد کو بھی ملحوظ رکھا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ’’اگر میں ایک باضابطہ روایتی کار استعمال کررہا ہوں اور اگر میں الیکٹرک کار ارستعمال کرنا چاہتا ہوں تو مجھے کسی قسم کی مدد ملے گی ‘‘ ۔ انہوں نے کہا کہ پالیسی کا تیسرا جزو انفراسٹرکچر سے ہے ۔