حیدرآباد ۔ 19 ۔ ستمبر : ( سیاست نیوز): الیکٹرانکس کارپوریشن آف انڈیا لمٹیڈ حیدرآباد ( ای سی آئی ایل ) میں ٹریڈ اپرنٹیز کی جائیدادوں پر تقررات کے لیے درخواستیں طلب کی جارہی ہیں ۔ جملہ 250 جائیدادیں ہیں ۔ جن میں شعبہ جات کے اعتبار سے فٹر 60 ، ٹرنر 10 ، مشنسٹ 1 ، شیٹ میٹل ورکر 3 ، الیکٹریشن 50 ، میکانک آر اینڈ اے سی 9 ، موٹر میکانک وہیکل 1 ، الیکٹرانکس میکانکس 86 ، سی او سی اے 10 ، ویلڈر 10 ، پلمبر 3 ، کارپنٹر 5 اور ڈیزل میکانک کی 2 جائیدادیں شامل ہیں ۔ منتخب امیدواروں میں پلمبر ، کارپنٹر ، ڈیزل میکانک کو دو سالہ ٹریننگ اور بقیہ امیدواروں کو ایک سالہ ٹریننگ دی جائے گی ۔ اہلیت کے اعتبار سے امیدوار متعلقہ ٹریڈ میں آئی ٹی آئی کامیاب ہوں وہ اکاڈیمک میرٹ کے مطابق امیدواروں کا انتخاب عمل میں آئے گا ۔ منتخب امیدواروں میں بعض کو ماہانہ 7694 ۔ 8655 روپئے ادا کئے جائیں گے ۔ درخواستیں آن لائن کرنے کی آخری تاریخ 28 ستمبر مقرر ہے ۔ تفصیلات کے لیے ویب سائٹ ecil.co.in ملاحظہ کریں ۔۔