حیدرآباد 30 مارچ ( این ایس ایس ) الیکشن کمیشن کے خصوصی مرکزی مبصر و سابق بی ایس ایف ڈی جی کے کے شرما نے آج کمشنر پولیس کے دفتر کا دورہ کیا ۔ کمشنر پولیس انجنی کمار نے ان کا استقبال کیا اور انہوں نے انتخابات کے پیش نظر سٹی پولیس کی تیاریوں سے انہیں واقف کروایا ۔ الیکشن مبصر کو سٹی پولیس کی جانب سے اب تک فرینڈلی پولیسنگ اور اس سلسلہ میں آئی ٹی پہل کے تعلق سے بھی واقف کروایا ۔ کمشنر پولیس نے مرکزی مبصر کو کچھ شعبہ جات میں جرائم کی شرح میں کمی سے بھی واقف کروایا اور شہریوں کی سہولت کیلئے پولیس کے مختلف اقدامات کی تفصیل بھی بتائی ۔