نئی دہلی۔ 22 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) صدر کانگریس راہول گاندھی نے آج الیکشن کمیشن کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ کمیشن نے کرناٹک میں نابینا رائے دہندوں کیلئے بریلے اپیک کارڈس فراہم کرکے قابل ستائش کام انجام دیا ہے۔ اس طرح کے اقدام سے دیگر تمام کو رائے دہی تک رسائی حاصل کرنے سے قاصر رہیں گے۔ چیف الیکشن کمشنر او پی راوت کو روانہ کردہ مکتوب میں راہول گاندھی نے کہا کہ وہ توقع کرتے ہیں کہ انتخابی ادارہ اس طرح کے مزید اقدامات کرے گا اور معذور افراد کو رائے دہی کیلئے آسانیاں فراہم کرے گا۔