الیکشن کمیشن کی ٹیم کے دورہ ٔکشمیرکا آغاز

سری نگر، 4 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) جموں کشمیر میں لوک سبھا اور اسمبلی انتخابات منعقد کرنے کے لئے زمینی سطح کے حالات کا جائزہ لینے کی غرض سے الیکشن کمیشن آف انڈیا کی ایک ٹیم چیف الیکشن کمشنر سنیل ارورا کی سربراہی میں اپنے دوروزہ دورہ پر پیر کے روز سری نگر پہنچی۔ ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن کی یہ ٹیم پیر کے روز یہاں ایک مقامی ہوٹل میں مختلف سیاسی جماعتوں کے لیڈروں سے ملاقی ہوکر لوک سبھا اور اسمبلی انتخابات منعقد کرنے کے لئے فیڈ بیک حاصل کرے گی۔ انہوں نے بتایا کہ بعد ازاں الیکشن کمیشن کی ٹیم صوبہ کشمیر اور صوبہ لداخ کے صوبائی کمشنروں اور انسپکٹر جنرل آف پولیس سے بھی مفصل جانکاری حاصل کرے گی اور یہ ٹیم جموں روانہ ہونے سے قبل سینئر سیول، پولیس اور پیرا ملٹری آفیسروں کے ساتھ بھی ملاقی ہوگی۔ادھر جملہ مین اسٹریم مقامی و قومی سیاسی جماعتوں نے اسمبلی ولوک سبھا انتخابات میں حصہ لینے کے پہلے ہی اعلانات کئے ہیں۔