نئی دہلی ۔ 30 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) اب جبکہ آر بی آئی نے بعض کھاتوں کیلئے رقومات نکالنے کی ہفتہ وار حدوں میں نرمی کردی ہے، الیکشن کمیشن بھی عین ممکن ہے کہ پانچ ریاستوں میں اسمبلی انتخابات کرنے والے امیدواروں سے کہے گا کہ کرنٹ اکاؤنٹس کھولیں تاکہ انتخابی مصارف کی پابجائی میں کرنسی کی کمی کے مسئلہ سے نمٹا جاسکے۔ سنٹرل بینک نے آج اے ٹی ایمس کے ساتھ ساتھ کرنٹ اکاؤنٹس سے کیش نکالنے پر روزانہ کی تحدیدات برخاست کرنے کا اعلان کیا۔ تازہ ترین اقدام الیکشن کمیشن کے اس موقف کے فوری بعد سامنے آیا ہے جس میں الیکشن کمیشن نے امیدواروں کیلئے دو لاکھ روپئے فی ہفتہ تک نقدی نکالنے کی حد بڑھانے کی درخواست مسترد کردیئے جانے پر آر بی آئی سے اپنی ناراضگی کا اظہار کیا تھا۔