الیکشن کمیشن پر ٹی آر ایس کی مدد کا الزام : اتم کمار

حیدرآباد 4 ڈسمبر ( این ایس ایس ) صدر پردیش کانگریس اتم کمار ریڈی نے الزام عائد کیا کہ ریونت ریڈی کی گرفتاری سے پتہ چلتا ہے کہ الیکشن کمیشن ٹی آر ایس کی مدد کر رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جب کانگریس کے خلاف شکایات ملتی ہیں کمیشن تیزی سے کارروائی کرتا ہے جبکہ ٹی آر ایس کے خلاف کی جانے والی شکایات کو پوری طرح نظر انداز کردیتا ہے ۔ انہوں نے نصف شب کے بعد دروازہ توڑ کر ریونت ریڈی کو گرفتار کرنے کی شدید مذمت کی ہے ۔