آندھرا میں جگن و بی جے پی میں ساز باز ۔ کے رام کرشنا کا الزام
حیدرآباد ۔8اکٹوبر ( سیاست نیوز) سی پی آئی سکریٹری آندھراپردیش مسٹر کے رام کرشنا نے الزام عائد کیا کہ الیکشن کمیشن وزیراعظم نریندر مودی کے اشاروں پر کام کررہا ہے اس کا ثبوت یہ ہیکہ تلنگانہ میں ووٹر لسٹ کا مسئلہ ہائیکورٹ میں زیر دوران ہے اور فیصلہ سے قبل ہی کمیشن نے تلنگانہ میں انتخابات منعقد کرنے شیڈول کا اعلان کردیا ۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے راما کرشنا نے کہا کہ آندھراپردیش کی اپوزیشن وائی ایس آر کانگریس ارکان نے اسمبلی کا بائیکاٹ کرتے ہوئے بھی تنخواہیں حاصل کررہے ہیں ۔ انہوں نے وائی ایس آر کانگریس اور بی جے پی کے مابین خفیہ معاہدے کا الزام عائد کیا اور کہا کہ اس تفصیلات سے عوام کو واقف کروایا جائے ۔ انہوںنے ریاست میں خشک سالی سے متاثرہ علاقوں کے عوام کو راحت پہنچانے موثر اقدامات کرنے اور ریاست میں میونسپل ورکرس کے دیرینہ حل طلب مسائل کی عاجلانہ یکسوئی کا حکومت سے مطالبہ کیا ۔